فنکاروں کیساتھ غیر مناسب رویے پر افسوس ہے: ریماخان

Apr 27, 2026 | 15:07:PM
فنکاروں کیساتھ غیر مناسب رویے پر افسوس ہے: ریماخان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے حالیہ انٹرویو میں اداکاراؤں میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات اور میڈیا رویے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

 ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ پاکستان میں اکثر میزبان اور پوڈکاسٹرز فنکاروں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔

 ان سے ایسے سوالات کیے جاتے ہیں جو ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام اور فن کی بنیاد پر پرکھنے کے بجائے ان کی نجی زندگی کو زیادہ موضوع بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف مہمان بلکہ میزبان کی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی خاتون معمر ترین یونی سائیکلسٹ بن گئیں

اداکارہ نے اداکارہ میرا کے حوالے سے کیے گئے سوالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے شوبز انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ریما خان نے اداکارہ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور ان کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ریشم کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی باتوں پر اندھا یقین کرنے کے بجائے خود حالات کا تجزیہ کریں اور سنی سنائی باتوں سے متاثر نہ ہوں۔

انٹرویو کے دوران ریما خان نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو عزت دینا اور ان کے کام کو سراہنا معاشرے کی ذمہ داری ہے، جبکہ غیر ضروری ذاتی سوالات سے گریز کیا جانا چاہیے۔