سوات میں جلسہ ،امیر مقام اور رانا مشہود کے سخت بیانات، بھارت کو وارننگ

Apr 27, 2025 | 19:48:PM
سوات میں جلسہ ،امیر مقام اور رانا مشہود کے سخت بیانات، بھارت کو وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارت ملکی حالات سے متعلق دو ٹوک مؤقف اختیار کیا،جلسے میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود بھی شریک ہوئے اور نوجوانوں سے وعدے، انقلابی بیانات اور بین الاقوامی سازشوں پر روشنی ڈالی۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ  مراد سعید عوام کو چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا اب عوام کے سامنے آ چکا ہے، اسی لیے نوجوان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی حکومت نے محض ایک سال میں ملک کو معاشی استحکام دیا۔

بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے، 1948 میں پختونوں کے ہاتھوں جو کچھ ہوا، بھارت اسے یاد رکھے،بند کرنا پاکستان کا محض خواب ہے،انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرنے والے نواز شریف آج بھی زندہ ہیں اور یومِ تکبیر پر میں خود کشمیر جاؤں گا۔ 

رانا مشہود نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 12 ہزار بیرونِ ملک نوکریاں دلوانے کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروگے تو گھر میں گھس کر ماریں گے، اس صوبے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نے 2000 میں عمران خان کی لانچنگ کی پیشگوئی کی تھی اور یہ سب کچھ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت ہو رہا ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ  پاکستان 1947 میں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اور بھارت میں آج مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں پر ظلم جاری ہے، جہاں بچیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی للکار پر بعض پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت کے خلاف مہم چلاتے ہیں،آخر میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ  پاکستان نے بھارت کے ہر بزدلانہ فعل کا ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلیاں،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم