وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا

Apr 27, 2025 | 18:35:PM
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا
کیپشن: نوازشریف، شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف  سے جاتی امرا میں ملاقات کی اورپہلگام واقعے کی بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچے،جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا،شہبازشریف نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر نوازشریف کو بریفنگ دی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  کا کہناتھا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں،بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:30سال تک بس چلانے والے ڈرائیور کو بڑا روگ لگ گیا, ایک غلطی سے 2کروڑروپے سے زائد پنشن سے محروم