سازش کرنے والوں کیلئے معافی نہیں،بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وزیر داخلہ 

ایک ہی کارروائی میں 54خوارج کا مارا جانا ایک ریکارڈ ہے،دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے،محسن نقوی

Apr 27, 2025 | 17:56:PM
سازش کرنے والوں کیلئے معافی نہیں،بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وزیر داخلہ 
کیپشن: محسن نقوی کی پریس کانفرس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوہی نے کہا ہے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں،ان کا کہان تھا کہ بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ 

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ایک ہی کارروائی کے دوران 54 شرپسند خوارجی دہشتگردوں کامارا جانا ریکارڈ ہے،پاکستان کے خلاف ہونے والے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی،شمالی وزیرستان میں 54 خوارج جہنم واصل کردئیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی کارروائی میں 54خوارج کا مارا جانا ایک ریکارڈ ہے،خوارج کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھیجا گیا تھا،دہشت گردوں کے پاؤں پاک سرزمین سے مسلسل اکھڑ رہے ہیں،ہلاک دہشت گردوں سے بہت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولابارود ملا،خوارج کی بڑی تعداد میں ہلاکت دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے،خارجیوں کو آگے آنے دیا گیا، تین اطراف سے کارروائی کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے کے حوالے سے پہلے اطلاعات تھیں،دہشت گرد پاکستان میں گھس کر ددہشت گردی کرنا چاہتے تھے،خوارج کو بیرونی آقاون نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا تھا،دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے،یہ جتنی دفعہ کوشش کریں گے ناکام ہوں گے۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے،بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا،پاکستان میں موجود جاسوسوں کو بھی ختم کردیا جائے گا،بھارت کے ہتھکنڈوں سے دنیا کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں،پاکستان کو بھارت پر اعتماد نہیں، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کریں گے،بھارت کا سودا نہیں بکا، ڈرامہ ناکام ہوگیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی سازش کرے گا اسے کے لیے معافی نہیں ہ،بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے خوارج کی بڑی دراندازی ناکام،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 54 ہلاک