امریکی سٹوڈنٹس کیلئے مفت اے آئی تک رسائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوگل نے امریکی طالبعلموں کی اپنے اے آئی تک رسائی آسان بنا دی ہے۔
گوگل نے امریکی کالج طلباکیلئے زبردست پیشکش متعارف کرائی ہے, جس کے تحت وہ 30 جون 2026 تک گوگل کے جدید ترین اے آئی پلیٹ فارم ’جیمینی ایڈوانسڈ‘ تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس پیشکش میں 2TB کلاؤڈ اسٹوریج، ویسک، نوٹ بک ایل ایم پلس، اور دیگر اہم ٹولز شامل ہیں، جو طلباء کو تعلیمی کاموں میں نمایاں مدد فراہم کرتے ہیں۔
جیمینی ایڈوانسڈ گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے، جو جیمینی 2.5 پرو کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔
یہ ماڈل طلباء کو گہرے تحقیق کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرتا ہے، طلباء اس کی مدد سے سینکڑوں تحقیقاتی مواد کو فوراً خلاصہ کرسکتے ہیں۔
پی ڈی ایف فائلز اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ان پر مخصوص حصوں کو ہائلائٹ کر کے ان سے متعلقہ وضاحتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، یہ ماڈل گوگل کے دیگر ٹولز جیسے شیٹس، جی میل، اور ڈاکس میں بھی انٹیگریٹ ہو چکا ہے، جس سے طلباء کو کام میں آسانی ہوتی ہے۔