ڈسکہ:2معصوم بھائی آٹے کی ٹینکی میں بند ہو کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(چاندملک)ڈسکہ میں 2معصوم بھائی آٹے کی ٹینکی میں بند ہو کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی کھیلتے کھیلتے ٹینکی میں چھپے تھے،ٹینکی کا ڈھکن بند ہونے سے دونوں بچوں کی سانس رک گئی،والدین بچوں کی تلاش میں دربدر، گلی گلی مساجد میں اعلانات کرواتے رہے،معصوم لاشیں رات گئے آٹے والی ٹینکی سے برآمد ہوئیں۔
5 سالہ عبیداللہ اور 6 سالہ ارحم کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں،ڈاکٹرز نے بچوں کی موت کی تصدیق کر دی،جاں بحق بچوں کا سن کر نواحی بستی منڈیکی گورائیہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔