نرس کی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کرمنشی نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قاسم علی شیخ) بہاولنگر میں پٹواری کے اوباش منشی نےخاتون کو ہسپتال میں نرس کی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پٹواری کے منشی نے خاتون کو ہسپتال میں نرس کی نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، اوباش شخص نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنالی ، بہاول نگر پولیس کے تھانہ بی ڈویژن نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم روپوش ہوگیا ، متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے، متاثرہ خاتون نے اعلیٰ افسران سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ؛سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2افراد ہلاک