توشہ خانہ کیس، نیب نے انکوائری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا

Apr 27, 2023 | 12:00:PM
توشہ خانہ کیس، نیب نے انکوائری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف نیب تحقیقات کا معاملہ، نیب نے انکوائری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

 نیب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا، وہ طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے، وہ جان بوجھ کر معاملے کو التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں، ان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا، سوالات بھی پوچھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عون چوہدری عمران خان کے خلاف بطور گواہ پیش ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ 4 مئی کو ہو گا

عدالت میں جمع کروائے گئے نیب کے جواب میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا، انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے 58 تحائف رکھے۔

 نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کی درخواست خارج کی جائے،اور ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔