لا کالجز کی عمارتیں۔۔چیف جسٹس کا اظہار عدم اطمینان

Apr 27, 2022 | 20:37:PM
لا کالجز۔سپریم کورٹ۔تنقید۔بندیال۔تعلیم۔قائمہ کمیٹی
کیپشن: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جب آپ سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں تو کچھ لوگ آپ کے حمایتی اور کچھ مخالف ہوتے ہیں ، ہم سے بہتر کون جانتا ہے نیک نیتی کے باوجود تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ میں لا کالجز کی تعداد اور قانون کی معیاری تعلیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
 سپریم کورٹ نے لاءکالجز قائم کرنے کے باقاعدہ طریقہ کار سے متعلق قائمہ کمیٹی کے قیام کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزارتِ قانون اور وفاقی حکومت کو قائمہ کمیٹی کے قیام میں معاونت کا حکم بھی دیا۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ قائمہ کمیٹی ملک میں لا کالجز کے معیار سے متعلق قوائد و ضوابط اور طریقہ کار وضع کرے، کمیٹی میں ایکسپرٹ اور ماہر وکلا شامل کیے جائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کمروں میں بنے لا کالجز نہیں چلیں گے۔ 
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ وزیر قانون سے میں خود مشاورت کر لوں گا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ وزیر قانون خود پاکستان بار کا حصہ ہیں غیر جانبداری سے کمیٹی کا قیام کیسے کریں گے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب آپ سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں تو کچھ لوگ آپ کے حمایتی اور کچھ مخالف ہوتے ہیں ، ہم سے بہتر کون جانتا ہے کہ نیک نیتی کے باوجود تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ پورے معاشرے میں تنقید ہی ہو رہی ہے، آپ نے صبر سے تکلیف برداشت کی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کوئی بات نہیں، آخر سچائی ہی غالب آتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں وکیل ظفر اقبال کلانوری سمیت وکلا نے لاکالجز کی تعداد اور غیر معیاری تعلیم سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سیاسی بحران۔۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان کو بڑا مشورہ