اداکا رہ ارسا غزل نے شا دی سے متعلق خامو شی تو ڑ دی

Apr 27, 2021 | 18:25:PM
اداکا رہ ارسا غزل نے شا دی سے متعلق خامو شی تو ڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی وی کی معروف اداکارہ ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ  بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے  انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارسا غزل نے اپنی شادی یا نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ ریشم کا وصی شا ہ سے متعلق اہم انکشاف

ارسا نے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ’باغی‘ میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں اداکارہ کے کریڈٹ میں پاکستان کے نامور ڈرامے  ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل رسوائی، مرة العروس، او رنگریزہ اور دیگر مشہور و معروف ڈراموں میں کام کیا۔دوسری جانب ساجد شاہ بھی انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں وہ ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل اور پہلی سی محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک صرف دستر خوان سجانے کا نام نہیں ۔۔صبا قمر