ایران سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کو حادثہ، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Apr 27, 2021 | 00:00:AM
ایران سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کو حادثہ، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ایران سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین پدگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔مال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین ایران سے سلفر لے کر کوئٹہ آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریل سروس کی بحالی کیلئے کوئٹہ سے بھی ریسکیو ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔