حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پر عائد جرمانہ چیئر مین پی سی بی ادا کریں گے: ذرائع

Sep 26, 2025 | 22:11:PM
حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پر عائد جرمانہ چیئر مین پی سی بی ادا کریں گے: ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر زحارث روف اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے کی صورت میں چیئرمین پی سی بی  اپنی جیب سے جرمانہ ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز آئی سی سی کی جانب سے عائدکیا جانے والا جرمانہ سربراہ کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادا کریں گے۔

واضح رہے بھارتی میڈیاکی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تاہم،آئی سی سی کی طرف سے سماعت کے بعد باقاعدہ سزا سنایا جانا باقی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی