وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ آپریٹرز کو حج بکنگ تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پرائیویٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونےکے باعث سعودی عرب سے ملنے والےحج کوٹہ میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا حصہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
19 ستمبر سے اب تک صرف اٹھارہ سو درخواستیں جمع ہوئی ہیں جس پروزارت مذہبی امور نے شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پرائیوٹ حج آپریٹرز کو خط لکھ کر بُکنگ کا عمل فوری تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص ہے،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر ہے۔