عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر

Sep 26, 2025 | 10:49:AM
 عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔

  یہ بھی  پڑھیں:سکولوں میں تین شفٹوں کا آغاز،  وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو گئی تھی۔