معروف گلوکارہ ناہید اختر آج 67 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Sep 26, 2023 | 21:46:PM
معروف گلوکارہ ناہید اختر آج 67 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
کیپشن: معروف گلوکارہ ناہید اختر آج 67 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مدھر اور خوبصورت آواز کی مالک پاکستانی گلوکارہ ناہید اختر اپنی 67ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

مدھر اور خوبصورت آواز کی مالک لیجنڈگلوکارہ ناہید اختر 67 برس کی ہوگئیں۔ 1954ء کو شہر اولیا ملتان میں پیدا ہونیوالی ناہید اختر نے ریڈیو پاکستان ملتان سے گلوکاری کا آغاز کیا.

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ حمائمہ ملک کا سوئمنگ پول میں نازیبا فوٹو شوٹ, سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

انہوں نے 1970ء میں پی ٹی وی کے پروگرام لوک تماشا میں گانا ’’مینوں سوڈا واٹر لے دے وے روز بالما کہندی‘‘ گا کر مقبولیت حاصل کی ۔ فلم ’’شمع‘‘ کے گیت ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کا چھوا.

موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر انہیں متعدد اعلیٰ اعزازات سے نوازہ گیا.