پرویز الٰہی کیخلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی

Sep 26, 2023 | 10:40:AM
 پرویز الٰہی کیخلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعلیٰ  چودھری پرویز الہٰی کیخلاف جنگلات اراضی کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیب نے اسلام آباد سمیت 15اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25 ستمبر تک پرویز الٰہی سمیت 14 افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کی تفصیلات طلب کی ہیں،نیب کال اپ نوٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی اراضی ایک نجی ٹاؤن کومنتقل کرنے کے کیس میں پرویز الٰہی پھر شکنجے میں آگئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس،خصوصی عدالت سے بڑی خبر آ گئی

 راولپنڈی کے نجی ٹاؤن مالکان اور لینڈ ريونیو افسران سمیت 14افراد کے  خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، نیب کے مطابق پرویز  الٰہی پر راولپنڈی کے قریب تخت پری جنگل کی اراضی غیر قانونی طور نجی ٹاؤن کو منتقل کرنے کا الزام ہے، نیب نے ان افسروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سے طلب کی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ اٹک، شیخوپورہ، جہلم، میانوالی، پاکپتن، فیصل آباد اور ڈی سی گوجرانوالہ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔