طالبان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،3 جاں بحق 8زخمی

Sep 26, 2021 | 10:52:AM
بارودی سرنگ دھماکہ
کیپشن: طالبان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ  ڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں گشت پر مامور طالبان کی گاڑی سڑک کنارے  بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ  زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد کی مرکزی شاہراہ پر اُس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی،ترجمان طالبان محمد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں جلال آباد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والا شخص محکمہ بلدیہ کا ملازم تھا۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طالبان اہلکار بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع نے بھی دو افراد کی ہلاکت اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور خبروں میں بھی طالبان کے تین جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:      ایف بی آر کی ویب سائٹ ٹیکنیکل ایشو کا شکار