پاک افغان مذاکرات میں کامیابی کی توقع نہیں ،مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہئے تھا،ایاز وزیر
پاکستان میں بےشمار ایم او یوز سائن ہوتے ہیں پر گراؤنڈ لیول پر کچھ نہیں ہو رہا ، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے مذاکرات میں کامیابی کی توقع نہیں ہے ،یہ خواجہ آصف کے بس کی بات نہیں ہے ، پاک افغان مسئلہ کا حل سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے تھا ۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا پاور کے لحاظ سے کوئی مقابلہ نہیں۔طاقت کا استعمال تب کریں جب بات چیت ختم ہو جائے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 45 فیصد کمی آئی ہے،پاکستان میں بےشمار ایم او یوز سائن ہوتے ہیں پر گراؤنڈ لیول پر کچھ نہیں ہو رہا ، پاکستان سے پرانا انویسٹر بھی چلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک پر انویسٹمنٹ تب کامیاب ہو گی جب آپ انفراسٹرکچر فراہم کریں گے،چائنہ نے پاور جنریشن میں پاکستان میں اتنا انویسٹ کیا ہے کہ پاکستان سر پلس میں آگیا ہے۔