ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،حملہ آورہلاک

Oct 26, 2025 | 15:08:PM
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،حملہ آورہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک ہشمت خان)ہنگو میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔
 ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
 ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق زخمی اہلکار ظفر عدنان کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیاہے، حملے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 ہنگو میں گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا تھا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو میں دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،کے پی کے پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔