قرآن کی تلاوت اور دعاؤں نے کینسر سے نجات دلادی، ونیزہ احمد کا انکشاف
ایمان، صبر اور دعا سب سے بڑی دوا ،آج بالکل صحتمند زندگی گزار رہی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادات کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔
ونیزہ احمد نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیاکہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگاتھا، ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔
اداکارہ نے کہاکہ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے، ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے لیکن میں خوفزدہ تھی، پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈاداکارستیش شاہ کا موت سے قبل کیا گیا ٹوئٹ وائرل
ونیزہ احمد نے بتایاکہ میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایاصرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا، چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔
ونیزہ احمدنے کہا کہ بیماریوں سے نجات کے لیے ایمان، صبر اور دعا سب سے بڑی دوا ہیں۔