بالی و وڈ خانز" سے دشمنی پر کنگنا رناوت نے خاموشی توڑدی

Oct 26, 2023 | 20:39:PM
بالی و وڈ خانز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں اپنی کامیابی جھنڈے گاڑنے والے ’خانز‘ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق" فیشن کوئن" اور" تنو ویڈز منو " جیسی فلموں میں  اپنی بہترین اداکاری سے شہرت پانے والی  اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ"بھارتی فلمی دنیا کے تینوں "خان" (سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان) سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔"

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے  ہمشہ صرف اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بالی ووڈ خانز کی فلموں میں خواتین کو نہ صرف غیر اہم کردار دیا جاتا ہے بلکہ انہیں مختصر بھی رکھا جاتا ہے۔"ان کا کہنا تھا کہ "وہ بالی  ووڈ خانز اور ان کی اداکاراؤں کے درمیان عمر کے فرق پر بات کرتی رہی ہیں، عام طور پر ان کی ہیرؤنز بننے والی اداکارائیں کچھ ہی سال میں فلموں میں ماں کے کردار میں دکھائی دیتی ہیں۔"

کنگنا رناوت  نے واضح کیا کہ "ان کا سلمان، شاہ رخ اور عامر سمیت بالی ووڈ کے کسی بھی خان سے کوئی ذاتی مسئلہ یا لڑائی نہیں رہی بلکہ وہ کام کے سلسلے  میں ان کے حوالےسے بات کرتی رہتی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر، سوشل میڈیا ایپ نے بڑا قدم اٹھا لیا

ساتھ ہی انٹرویو  میں انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ"اب بھارتی فلمی دنیا میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں  اور  ان تینوں خانز کی ہیرؤنز کے طور پر اب 35 سے 40 سال کی عمر کی اداکارائیں کاسٹ کی جا رہی ہیں۔"