امریکی شہر لیوسٹن میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی

Oct 26, 2023 | 08:28:AM
  امریکی ریاست مین کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مین میں فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر ہوئے، حملہ آور نے ریسٹورنٹ، لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا، ملزم کی شناخت رابرٹ کے نام سے ہوئی جسے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: صادق آباد، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔