قومی کرکٹرز کی بچوں کے ساتھ مستیاں

Oct 26, 2022 | 10:37:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ,فن سیشن,قومی کرکٹ ٹیم,24 نیوز
کیپشن: قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بچوں کے ساتھ ’’فن سیشن ‘‘منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم اس وقت پرتھ میں موجود ہے،قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بچوں کے ساتھ ’’فن سیشن ‘‘منایا ۔

قومی کھلاڑیوں نے بچوں کو کرکٹ سکھائی ،ساتھ ہی ساتھ بچوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے پائے گئے۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑیوں کو بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی پریکٹس سیشن  کے لیے موجود ہیں جن میں بابر اعظم، محمد رضوان،  شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر،  محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شریک ہیں۔ٹریننگ سیشن میں  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،  بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف  بھی موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں ہی فیلڈنگ پریکٹس کرے گی۔

 واضح رہے کہ   زمبابوے کے خلاف  پاکستان ٹیم  کل پرتھ میں میدان میں اترے گی۔