لاہور میں سموگ کے ڈیرے، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

Oct 26, 2022 | 10:33:AM
لاہور شہر میں سموگ کے ڈیرے، اے کیو آئی 342 کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: سموگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور شہر میں سموگ کے ڈیرے، اے کیو آئی 342 کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ماحولیاتی آلودگی فضا کو خراب کرنے لگی۔ حد نگاہ محدود محسوس کی گئی۔ مین بلیوارڈ 393، جوہر ٹاون 383، فتح گڑھ 357، فیز 2 ڈی ایچ اے 343 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں موسم میں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش بارے کوئی امکان موجود نہیں۔