پاک نیوزی لینڈمیچ: شعیب اخترکی سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین سے بڑی درخواست

Oct 26, 2021 | 20:07:PM
سابق فاسٹ بولر، شعیب اختر، پاک نیوزی لینڈ، میچ، درخواست
کیپشن: شعیب اختر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران پاکستانی شائقین سے بڑی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ " میں پاکستان کے تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خاموش رہیں اور بہت زیادہ جذبے کے ساتھ میچ کا لطف نہ لیں کیونکہ یہاں سکیورٹی کا بہانہ تو ہے نہیں اس لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سٹیڈیم میں بہت زیادہ شور شرابے کو بنیاد بنا کر میچ کینسل کروا دے۔"

یہ بھی پڑھیں: آریان کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاریاں۔۔کیا کیا پابندی لگے گی؟ جانیے
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں پاکستان میں سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے راہِ فرار اختیار کرلی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کرنے کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بنایا لیکن انہوں نے کوئی بھی انٹیلی جنس اطلاع شیئر نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکالگ گیا،اہم فاسٹ بالر ایونٹ سے باہر
 پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کرنے والی دونوں ٹیمیں ایسی ہیں جن کی کرکٹ بچانے کیلئے پاکستان نے بڑی قربانی دی اور کورونا ویکسین آنے سے پہلے ان کے ملکوں میں جا کر کرکٹ کھیلی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاوری گرل دنا نیر کی پاکستان کی اہم شخصیت کیساتھ تصاویر وائرل