شدید دھند کے باعث موٹروے ون کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ٹول پلازہ سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پر شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔ دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی موٹروے ایم ون کو ٹول پلازہ سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا تھا،مختلف علاقوں میں آج بھی موسم انتہائی آلودہ ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کاوفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ