ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرضے کی یہ رقم بلوچستان میں نظام آب پاشی کے منصوبوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی،اس سے بلوچستان میں سری توئی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں نظام آب پاشی کو بہتر کیا جائے گا،منصوبے کے تحت علاقے میں واٹر سپلائی لائنز بھی بچھائی جائیں گی۔
اے ڈی بی کے مطابق رقم چھوری انفلٹریشن منصوبے پر خرچ کی جائے گی،بجٹ کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبے تاخیر کا شکار تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی نے بلوچستان آبی وسائل منصوبے کے لیے اضافی قرض کی منظوری دے دی ہے۔