لاہور کا مال روڈ آج ٹریفک کیلئے بند

Nov 26, 2023 | 10:31:AM
باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاو کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی) باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی تمام صورتحال سے بچاو کیلئے نگران پنجاب محسن نقوی کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

شہر لاہور میں ہر طرح کا کاروبار آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی بند رہے گے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہوری حکومت کے احسن اقدام پر مطمئن ہیں۔ان اقدامات سے سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ہم سب کو مل کر پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا

یاد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔سکول ،دفاتر ،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔ بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ آج اتوار کو لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔