سعودی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس دینے کا اعلان

Nov 26, 2022 | 11:33:AM
سعودی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس دینے کا اعلان
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گیٹی امیجز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کُن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب نے گزشتہ 3 برس سے ناقابل شکست ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی تو نہ صرف سعودی بلکہ پوری مسلم امہ خوشی سے نہال ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے ورلڈ کپ میں حیران کن شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مسلسل دو میچز میں شکست، قطر فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

سعودیہ کی اس شاندار جیت پر شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ قطر سے واپسی پر شاہی خاندان کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 6 ملین روپے کی رولز رائس فینٹم تحفے میں پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فیورٹ ٹیم کے خلاف اس ناقابل یقین فتح پر سعوی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطل کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔