دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Nov 26, 2022 | 11:00:AM
دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، 4 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ شاہین فورس کی ٹیم نے فائرنگ کی آواز سن کر ملزمان کا تعاقب کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، لاہور اور راولپنڈی سے 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم زاہد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بینک میں موجود تھا، سی سی ٹی وی میں بھی ملزم کو شناخت کیا گیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ شکیل احمد بینک سے رقم لے کر نکلا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ ملزم زاہد علی گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔