ون ڈش اور اوقات کار کیخلاف ورزی ہالز مالکان کو مہنگی پڑ گئی

Nov 26, 2021 | 16:28:PM
شادی ہالز میں اوقات کار کی خلاف ورزی،فائل فوٹو
کیپشن: شادی ہالز میں اوقات کار کی خلاف ورزی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ون ڈش ،اور اوقات کار کی خلاف ورزی شادی ہالز مالکان کو مہنگی پڑگئی،ایک ماہ کے دوران تحصیل شالیمار میں 11 شادی ہالز سیل ،3شادی ہالز مالکان کو ایک  لاکھ جرمانہ، 7 کیخلاف مقدمات درج، اے سی شالیمار  نے ون ڈش کی  خلاف ورزی روکنےکیلئے 4 خصوصی اسکوارڈ تشکیل دیدیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل شالیمار میں واقع شادی ہالز مارکیزمالکان کو ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے ایک ماہ کے دوران تحصیل شالیمار میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے 11 شادی ہالز سیل کردیئے گے۔ سیدہ تہنیت بخاری نے 3شادی ہالز مالکان کو 1 لاکھ جرمانہ اور 7 کیخلاف مقدمات کا اندراج کرادیا ۔

 ون ڈش اور اوقات کار کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیلئے4اسکوارڈبھی تشکیل دیدیئے گے، اے سی سیدہ تہنیت بخاری نے گلبرگ،داتا گنج بخش ٹاون،شالامار،واہگہ زون،عزیز بھٹی زون میں ون ڈش اور اوقات کار کے قانون پر عمل درآمد کرانے کیلئے یہ اسکوارڈ تشکیل دیئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    وزیر خوراک عبدالعلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔۔۔