خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بنانے پر اتفاق

Nov 26, 2020 | 19:58:PM
خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  تحریک انصاف گلگت بلتستان اور وفاقی قیادت نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کرلیا، خالد خورشید ضلع استور رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بنانے پر اتفاق ہوگیا،تحریک انصاف گلگت بلتستان اور وفاقی قیادت نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کیا ہے،خالد خورشید ضلع استور رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ بیرسٹر خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے،خالد خورشید نے تحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی،وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا،خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان قیادت سے مشاورت کی۔وزیراعظم آئندہ چوبیس گھنٹے میں خالد خورشید کی نامزدگی کی منظوری دیں گے،وزیراعظم پیر یا منگل کو گلگت کا دورہ بھی کرینگے۔