فلوٹیلا کے رضا کاروں سے بدسلوکی:کینیڈین وزیر اعظم نے اسرائیلی صدر کو کھری کھری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے غزہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ سلوک کو ’’افسوس ناک‘‘ قرار دے دیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہری کارکنوں کے ساتھ اسرائیل کا ’’افسوسناک سلوک ناقابلِ قبول‘‘ ہے۔
مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گفتگو کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ’’آج میری اسرائیل کے صدر ہرزوگ سے گفتگو ہوئی۔ میں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہریوں کے ساتھ افسوس ناک سلوک ناقابلِ قبول ہے، اور انسانی وقار کے احترام کو ہر جگہ اور ہر وقت یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘
Today, I spoke with the President Herzog of Israel.
— Mark Carney (@MarkJCarney) May 25, 2026
I reiterated that the appalling treatment of civilians aboard the Gaza-bound flotilla was unacceptable, and that respect for human dignity must be upheld everywhere, at all times.
I underlined the imperative of de-escalation…
انھوں نے مزید لکھا ’’میں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت اور تمام فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘ مارک کارنی نے کہا ’’خطے میں امن اور استحکام کی جانب پیش رفت ہی ایک واضح اور مشترکہ مقصد رہنا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کو انکار کر دیا،ابتک کی بڑی خبر سامنے آ گئی