پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے آئرلینڈ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن، آئرلینڈ پہنچ گئی
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 25, 2026
پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی
پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف چار میچز کھیلے گی
پاکستان… pic.twitter.com/VrFc4koL9k
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:’’گولڈن ویزا‘‘ نیوزی لینڈ نے تاریخی اعلان کر دیا
ٹرائی سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمنز ٹیم 26 مئی کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ایچ پی سی، کاسل ایونیو، ڈبلن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔