افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا: صدر ٹرمپ

May 26, 2026 | 08:56:AM
 افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا: صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کا ایرانی افزودہ یورینیم کے حوالے سے موقف میں نرمی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے، یا ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہ کر کسی اور قابل قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی۔

ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے دو خاکے شیئر بھی کیے،خاکوں میں اوباما اور ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے پالیسیوں کی تفریق دکھائی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا کہ افزودہ یورینئیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ان پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں :لبیک اللھم لبیک: لاکھوں مسلمان آج فریضہ حج ادا کریں گے

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت عظیم اور بامعنی ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، یہ اوباما انتظامیہ کے تباہ کن معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔