صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے،ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے، ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی خیبرپختونخوا بچاو تحریک، جیالوں کا حکومت کیخلاف احتجاج