بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک 

May 26, 2025 | 12:16:PM
بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

24 نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کےدیگرساتھی فرار ہوگئے،تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیشنل سائبرایمرجنسی ٹیم کی ایڈوائزری جاری،بڑاانکشاف سامنے آگیا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردیا۔

 ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کے ساتھی فرار، جن کی تلاش جاری ہے۔