امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے ناخوش، مزید پابندیوں پر غور شروع کر دیا

May 26, 2025 | 10:37:AM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے ناخوش، مزید پابندیوں پر غور شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی تاہم روس سےناخوش ہوں۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خود مختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینگے: چین

دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں یورپین یونین کے  سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ فون پر تجارتی معاہدے سے متعلق مثبت گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے۔