بنگلادیشی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

May 26, 2025 | 00:04:AM
بنگلادیشی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

 بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ  مستفیض الرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے،بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نیشنل سلیکشن پینل نے مستفیض الرحمان کی جگہ فاسٹ بولر خالد احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مستفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں انجری کا شکار ہوئے جہاں وہ  دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی پی ایس ایل 10 کے فائنل سے باہر