کبیر والا:کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم

Mar 26, 2026 | 13:00:PM
کبیر والا:کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بشیر کاظمی)کبیر والا میں کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی کپلنگ عبدالحکیم ریلوے اسٹیشن پر ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق، واقعے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک عارضی طور پر متاثر رہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ مرمت کے بعد ٹرین کو دوبارہ جوڑ کر اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر ہر شہری کا حق ، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہبازشریف