عمران خان پرامن ماحول پر یقین نہیں کرتے،اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، رانا ثنااللہ

Mar 26, 2023 | 22:08:PM
  عمران خان پرامن ماحول پر یقین نہیں کرتے،اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، رانا ثنااللہ
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔

 نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے بلکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے اوراب وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ہم ان کو اپنا سیاسی مخالف سمجھتے تھے لیکن اب بات یہاں تک آگئی ہے کہ وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔