لیڈی پولیس افسر کا اہلکاروں کیساتھ 'کچا بادام' گانے پر ڈانس

Mar 26, 2022 | 23:21:PM
سوشل میڈیا پر وائرل، کچا بادام، مقبولیت، دن بدن اضافہ،
کیپشن: لیڈی پولیس افسر اہلکاروں کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گانے' کچا بادام' کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس کے موسیقار کی زندگی بھی راتوں رات بدل گئی۔سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لیڈی پولیس افسر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ اس گانے پر ٹھمکے لگارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا راتوں رات کسی کی زندگی کیسے بدل سکتا ہے، اس کی حالیہ مثال انڈیا میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھوبن بدایاکار ہیں۔بھوبن کا تعلق بیر بھوم ضلع ہے اور وہ وہاں سائیکل پر گھوم پھر کر گلی محلوں میں مونگ پھلی فروخت کیا کرتے تھے۔
مگر مونگ پھلی بیچنے کا ان کا انداز نرالہ تھا کیونکہ وہ گانے کی شکل میں اپنی مونگ پھلی کی تشہیر کیا کرتے تھے۔ ان کا ’ کچا بادام‘ گانا اتنا مقبول ہوا کہ اس گانے پر بنی ہر دوسری ویڈیو انسٹاگرام کی ریلیز میں اب بھی نظر آتی ہے۔بھوبن کا تعلق بھارت میں جس علاقے سے ہے وہاں کچی مونگ پھلی کو ’ کچا بادام‘ کہا جاتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی جس میں بھارتی ریاست کیرالہ کی لیڈی پولیس افسر اپنے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کررہی ہے،انسٹاگرام پر بنے سی این این کے اکاو¿نٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔ کیرالہ کے کسی ہوٹل میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نئے الیکشن کرانے پر غور,اہم حلقوں نے تجویز دیدی