عشرہ محرم میں امن، رواداری برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنےوالےاداروں کا شکریہ، قومی پیغام امن کمیٹی

Jun 26, 2026 | 21:13:PM
 عشرہ محرم میں امن، رواداری برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنےوالےاداروں کا شکریہ، قومی پیغام امن کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)   قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ، ذاکرین، واعظین، خطباء، مجالس اور جلوسوں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ملک کے اندر امن و امان اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھا گیا، وہ قابلِ ستائش اور قابلِ تحسین ہے۔

 پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین اور وزیر اعظم اور  قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان کے کوآرڈینیٹر  حافظ  طاہرمحمود اشرفی ، پیر نقیب الرحمن ، مفتی عبد الرحیم ،مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا مفتی کریم خان ، مولانا ڈاکٹر آصف میر ، علامہ عارف علوی ، علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ توقیر عباس، مولانا عادل عطاری ، مولانا حافظ محمد امجد، مولانا رمضان سیالوی، مولانا سمیع اللہ آغا ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا حافظ مقبول احمد، مولانازاہد منصور اور دیگر اکابرین نے آج شام ایک  مشترکہ بیان میں ملک کی افواجِ پاکستان، سلامتی کے اداروں، تمام صوبوں کی پولیس، اور صوبائی و وفاقی حکومت کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے امن و امان کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا، اور الحمدللہ عاشورہِ محرم امن و امان اور باہمی مذہبی رواداری کے ساتھ مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قومی پیغامِ امن کمیٹی ملک کے سلامتی کے اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اسی طرح ملک میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اور متشددانہ رویوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  فلسطین کے مغربی کنارہ میں گاؤں کی مسجد کو آگ لگانے والے یہودی نوجوانوں پر دہشتگردی کی فرد جرم لگ گئی