شاہ چارلس نے پہلی بار ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی شاہ چارلس نے پہلی بار ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے گزشتہ مالی سال کے دوران 12.9 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا، پرنس ولیم نے 7.76 ملین پاؤنڈ ٹیکس کی مد میں ادا کیے جبکہ شاہ چارلس کو رواں سال شاہی جاگیر سے 25.2 ملین پاؤنڈ کی آمدنی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس کی یہ رقم انہیں برطانیہ کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 100 افراد میں شامل کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا بڑا توانائی منصوبہ، 16 نئے انرجی اسٹوریج منصوبوں کی منظوری
شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کی جانب سے اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات رضاکارانہ طور پر جاری کرنے کا فیصلہ ان کی ذاتی خواہش پر کیا گیا،بکنگھم پیلس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور شاہی خاندان کی جوابدہی سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔
شاہ چارلس ٹیکس تفصیلات جاری کرنے والے پہلے برطانوی بادشاہ ہیں۔