تمنا بھاٹیا کتنی دولت کی مالک ہیں؟حیران کن انکشاف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کتنی دولت کی مالک ہیں؟اس حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا تقریباً 90 فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں اوران کی مجموعی دولت ایک ارب بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، رواں سال انہوں نے اپنا جیولری برانڈ’’تمنا فائن جیولری‘‘ بھی متعارف کرایاہے۔
امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں تمنا بھاٹیاکا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں کہ دنیا کی کوئی بھی دولت انسان اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا اسی لیے وہ دولت بنانے کے عمل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور ان کے لیے اصل خوشی اپنی محنت سے کچھ منفرد اور دیرپا تخلیق کرنے میں ہے۔
تمنابھاٹیاکے مطابق وہ دولت، اپنی پہچان اور کامیابی کے سفر کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں کیونکہ یہی عمل انہیں حقیقی اطمینان دیتا ہے، ایک حد کے بعد انسان پیسے سے مزید کچھ حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسا کام کریں جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے، جب بھی انہوں نے کسی بڑے مقصد کے لیے کام کیا، دولت خود بخود اس کا نتیجہ بن کر سامنے آئی۔
تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ دوسروں کی مدد کرنا کسی ایک دن تک محدود نہیں بلکہ یہ عمل کاروبار اور کامیابی کے سفر کے ساتھ مسلسل جاری رہنا چاہیے۔