نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کے دن یوم عاشور پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمدہورہے ہیں۔
سیدالشہدااوران کے رفقاکی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرنے کیلئے شہرشہر جلوس نکالے جارہے ہیں،جن میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے ہیں،جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن ہیں اورجلوسو ں کے اختتام پرشام غریباں بپاکی جائے گی۔
دنیاکے مختلف ممالک کی طرح نیویارک کے الخوئی سینٹر کوئنز میں بھی یومِ عاشور کی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے شرکت کی۔
میئر ظہران ممدانی آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک مجلس میں موجود رہے اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 10 محرم ہمیں امام حسینؓ کے عزم کی یاد دلاتا ہے، جبکہ انصاف ایسی چیز ہے جس کے لیے لڑنا چاہیے۔
اپنے پیغام میں ظہران ممدانی نے کہا کہ یوم عاشور قربانی اور خود احتسابی کا دن ہے جس سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی حق, سچائی اور انسانی وقار کیلئے غیر متزلزل وابستگی کی یادتازہ ہوتی ہے, انصاف کی خاطر جدوجہد ہمیشہ قابلِ قدر ہوتی ہے۔
میئر ظہران ممدانی نے عاشورہ کی مجلسِ عزا میں اپنی شرکت کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔