نیو کلیئر معاملہ: آئندہ ہفتے ایران سےبات ہوگی، معاہدہ پر دستخط بھی ہو سکتےہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

Jun 26, 2025 | 11:59:AM
نیو کلیئر معاملہ: آئندہ ہفتے ایران سےبات ہوگی، معاہدہ پر دستخط بھی ہو سکتےہیں:ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ نیو کلیئر معاملے پر اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔

نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ  ایران اسرائیل تنازع اب ختم ہوچکا ہے۔

 اب دونوں تھک چکے ہیں، دونوں جنگ کے خاتمے سے بہت مطمئن ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلے اسرائیل کو بچایا، اب کرپشن الزامات پر نیتن یاہو کو بچائیں گے: ٹرمپ کا نعرہ

 نیو کلیئر معاملے پر اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے معاہدہ ضروری نہیں، انہوں نے جنگ لڑ لی۔

 اب واپس اپنی دنیا میں جا رہے ہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو  جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔

دوبارہ دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنے دشمنوں کو روکنے کی طاقت رکھتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران تیل بیچنا چاہتا تو بیچے، چین اگر چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتا ہے۔

 ایران کو اپنی معیشت سنبھالنے کے لیے پیسے کی ضرورت ہوگی۔