عمران خان کی جاسوسی کرنیوالے ملازم سے متعلق بڑی خبر آگئی

Jun 26, 2022 | 16:37:PM
عمران خان ،پی ٹی آئی،شہبازگل،ٹویٹ،بنی گالا،ملازم
کیپشن: ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر پر صفائی کا کام کرتا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خان کے گھر میں جاسوسی کےلئے استعمال ہونے والے ملازم کو نکال دیا گیا۔ ملازم پر عمران خان کے کمرے میں جاسوسی آلہ لگانے کا الزام تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 23 سالہ ملازم کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا، ملازم کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جاسوسی کیلئے ملازم کا استعمال کرنے والوں کیلئے یہی پیغام ہے کہ گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر پر صفائی کا کام کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے پھر مشکل ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

 خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

 ذرائع کے مطابق ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کر دیا۔