یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان

Jun 26, 2021 | 22:54:PM
یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی آئندہ حکم تک رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر ائیرلائن کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا تھا کہ پابندی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔
متحدہ عرب امارات نے پہلی بار 12 مئی کی شام 11.59 بجے سے قومی اور غیر ملکی پروازوں میں پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاﺅن دھماکے کی تحقیقات میں ایک اور پیشرفت، مردان سے دہشتگرد گرفتار