طلبا کیلئے بڑی خبر، فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان 

Jun 26, 2021 | 19:02:PM
طلبا کیلئے بڑی خبر، فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ یونیورسٹی کے طلبہ کی فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیاگیا،سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے پر 50 فیصد کٹوتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
انتظامیہ نے 27 جون کے چالان بھرنے کیلئے مزید رعایت دیتے ہوئے 3 جولائی کو آخری تاریخ مقرر کی ہے اور ساتھ ہی جن طلبا وطالبات نے بڑھی ہوئی فیس کے چالان جمع کرادیئے ہے انہیں اقساط میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ غریب اورضرورت مند طلبا سے قسطوں میں فیس دینے کی رعایت کیلئے28 جون تک اپنے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی معرفت درخواستیں مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی